Baoli Handia Tips in Urdu - Baoli Handia Totkay

باؤلی ہنڈیا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Baoli Handia Recipe In Urdu

اجزاء:
پھول گوبھی ایک پاؤ
آلو ایک پاؤ
مٹر پاؤ
گاجر ایک پاؤ
چقندر پاؤ
میتھی چند پتیاں
ہرا دھنیا چند پتیاں
ادرک /لہسن (پیسٹ) ایک کھانے کا چمچہ
گوشت کلو
تیل ایک پاؤ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
شلجم ایک پاؤ
بینگن ایک پاؤ
ٹماٹر چار عدد
نمک مرچ حسب خواہش
شملہ مرچ دو عدد
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
دھنیا(پسا ہوا) دو چائے کے چمچے
ہری مرچ چار عدد
ترکیب:
تیل میں پیاز براؤن کر کے گوشت اورمصالحہ ڈال کر بھون لیں۔ گوشت گلا لیں پھر اس میں تمام سبزیاں مناسب سائز میں کاٹ کر ڈال دیں اور اتنا پانی ڈال دیں کہ سبزیاں گل جائیں۔ آخر میں ایک مرتبہ پھر بھون لیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر اتا رلیں۔

More From Worldwide Food - مزید