Bar B Q Rice Tips in Urdu - Bar B Q Rice Totkay - Tip No. 2186

Urdu Totkay Bar B Q Rice باربی کیورائس (Tip No. 2186) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bar B Q Rice Recipe In Urdu

باربی کیورائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2186

اشیاء:
فلک باسمتی رائس کلو
چکن بریسٹ کلو(ایک انچ کی چوکور بوٹی بنا لیں)
کچا پپیتا (پیس لیں) ایک کھانے کا چمچہ
باربی کیو سوس دو کھانے کے چمچے
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
سرخ مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
بیسن ایک کھانے کا چمچہ
زردے کا رنگ ایک چٹکی
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
مرغی کی یخنی ایک کلو
پیاز(سلائس کاٹ لیں) دو عدد
ٹماٹر(گول سلائس کاٹ لیں) ایک عدد
ہری مرچ(باریک کاٹ لیں) دس عدد
لیموں (رس نکال لیں) ایک عدد
دہی کپ
تیل ایک کپ(چار کھانے کے چمچے علیحدہ نکال لیں)
ترکیب:
چکن بوٹی میں کچا پپیتا ، باربی کیو سوس، ادرک، لہسن پیسٹ، سرخ مرچ پاؤڈر، نمک، بیسن ، لیموں کا رس ، زردے کا رنگ اور چار کھانے کے چمچے تیل ڈال کر تین گھنٹے میر ینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ سیخوں میں بوٹی لگا کر کوئلوں میں پکا لیں۔ جب بوئی گل جائے اور خوب بھن جائے تو اتار لیں اس طرح تمام بوٹی تیار کرلیں۔ فلک باسمتی رائس گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ تیل گرم کر کے اس میں ایک عدد پیاز کے سلائس ڈال کر لائٹ براؤن کر کے اس میں سفید زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر فرائی کر یں۔ دہی ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔ نمک اور مرغی کی یخنی ڈال کر ایک ابال دیں اب اس میں چاول ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں جب پانی خشک ہو جاے تو آنچ دھیمی کر دیں۔ زردے کا رنگ پانی میں گھول کر ڈال دیں۔ چاول اور باربی کیو کی ہوئی چکن بوٹی، سلائس پیاز، ٹماٹر ڈال کر اور گرم کوئلہ روٹی کے ٹکڑے پر رکھ دیں اور ڈھکن اچھی طرح بن کر دیں۔ دس منٹ کے لئے دم دے دیں۔ باربی کیو رائس تیار ہے مکس کر کے گرما گرم سر و کریں۔

More From Biryani Aur Pulao