Beech Cucumber Delight Tips in Urdu - Beech Cucumber Delight Totkay

بیچ کو مبرز ڈیلائٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Beech Cucumber Delight Recipe In Urdu

اشیاء:
انڈوں کی زردیاں چار عدد
ہاف اینڈ ہاف ایک کپ
پکے ہوئے چھلکا اتارے پپیتے دو عدد
کسا ہوا انناس ایک کین (8اونس )
گری کا برادہ یا فلیکس کپ
دودھ ایک کپ
چینی 4/3کپ
پسی ہوئی جلوتری 8/1ٹی سپون
پھینٹی ہوئی کریم ایک کپ
ترکیب:
درمیانی سائز کے پیالے انڈوں کو زردیاں اتنی پھینٹیں کہ گاڑھی ہو جائیں۔ لیموں کی رنگت اختیار کر لیں۔ ایک بڑے سوس پین میں انڈوں کی پھینٹی ہوئی زردیاں دودھ، ہاف اینڈ ہاف اور چینی ملا دیں۔ چمچہ چلاتے ہوئے دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے۔ اس کو ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ پپیتا اور جلوتری گرائنڈر یا فوڈ پروسیسر میں پروسس کر یں۔ پیوری کیے ہوئے پپیتے اور انناس کو ٹھنڈے کیے ہوئے کسٹرڈ میں ملا دیں۔ اس میں گری کا برادہ اور پھینٹی ہوئی کریم ملا دیں۔ کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کر یں اور پھر آئس کریم کنستر میں ڈال کر آئس کریم میکر میں جما لیں۔

More From Yummy Sweet Dish - مزید