Beef And Coconut Karahi Tips in Urdu - Beef And Coconut Karahi Totkay

بیف اینڈ کو کونٹ کڑاہی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Beef And Coconut Karahi Recipe In Urdu


اجزاء:
بیف(بون لیس انڈر کٹ) 1کلو(کیوز مین کاٹ لیں )
پیاز (باریک کٹی ہوئی) 1عدد
ادرک، لہسن اور پیسٹ 1کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ناریل پاؤڈر 3کھانے کا چمچ
دہی 1کپ
کڑی پتے 6-7عدد
بگھار کے لئے :
تیل 1کھانے کا چمچ
ثا بت لال مرچ 8-10عدد
ثابت سفید زیرہ 1چائے کا چمچ
کڑی پتی 6-7 عدد
طریقہ:
ایک دیگچی میں بیف ، پیاز ، ادرک ، نمک ، لہسن ، لال مرچ ،ہلدی دھنیا پاؤڈر ، دہی اور کڑی پتے ڈال کر مکس کریں ۔ اب ایک کپ پانی ڈال کر پکنے دیں۔ گوشت گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو الگ کڑاہی میں تیل گرم کریں ۔ اس میں ثابت لال مرچ ، سفید زیرہ کری پتے ڈال کر کڑکڑائیں ۔ اس کے بعد گوشت ڈال کر بھون لیں ۔ سرونگ ڈش میں نکال کر پسا ہوا ناریل چھڑ ک کر نان کے ساتھ سرو کریں ۔

More From Gosht Aur Beef - مزید