Irani Biryani Tips in Urdu - Irani Biryani Totkay - Tip No. 2187

Urdu Totkay Irani Biryani ایرانی بریانی (Tip No. 2187) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Irani Biryani Recipe In Urdu

ایرانی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2187

اشیاء:
فلک باسمتی رائس ایک کلو(بھگو کر ایک کنی ابال لیجئے)
گوشت (بیف ) ایک کلو
آلو 250گرام(چھیل کر حسب خواہش کاٹ لیں)
پیاز(آدھی پیاز باریک کاٹ لیں) کلو
سیاہ زیرہ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
دار چینی پاؤڈر چائے کا چمچہ
سبز الائچی پاؤڈر چائے کا چمچہ
ہری مرچ(باریک پیس لیں) آٹھ عدد
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچے
ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے
لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے
سرخ مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
دہی ایک کپ
زعفران چائے کا چمچہ
کیوڑہ ایک چائے کا چمچہ
بادام(بھگو کر چھلکا اتار لیں) 25گرام
پستہ 25گرام
کاجو 25گرام
کشمش 25گرام
تیل ایک کپ
ترکیب:
دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر براؤن کر کے نکال لیں۔ پیاز جب ٹھنڈی ہو جائے تو باریک پیس لیں۔ اس کے بعد بقیہ آدھی پیاز کو گارنشنگ کے لئے علیحدہ رکھ دیں۔ اب اسی تیل میں بادام ، پستہ، کاجو اور کشمش کو ہلکا سا فرائی کرنے کے بعد علیحدہ رکھ دیں۔ اس کے بعد اس میں آلو ڈال کر فرائی کر یں اور نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔ اسی تیل میں گوشت ڈال دیں۔ ساتھ ہی براؤن پسی ہوئی پیاز، سیاہ زیرہ پاؤڈر، سیاہ مرچ پاؤڈر، دار چینی پاؤڈر سبز الائچی پاؤڈر، لیموں کا رس ، ہری مرچ ، ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ، سرخ مرچ پاؤڈر، نمک اور دہی شامل کر دیں اور بھونیں۔ جب اچھی طرح بھن جائے تو تقریباً دو پیالی (یا اتنا جس میں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے) پانی ڈالیں ۔ جب گوشت گل جائے تو اس میں آلو شامل کر کے مزید 15منٹ پکائیں۔ آلو گل جائیں اور تیل اوپر آجائے تو چولہا بند کر دیں۔ ایک بڑی دیگچی لیں اس میں پہلے ایک کنی ابالے ہوئے فلک باسمتی رائس کی تہہ بچھائیں۔ اس پر تیر شدہ قورمے کی تہہ بچھائیں۔ یہی عمل دومرتبہ دہرائیں۔ زعفران کیوڑے میں مکس بریانی کے اوپر ڈالیں۔ 10-15منٹ کے لئے دم دے دیں۔ مکس کرنے کے بعد ڈش میں نکا لیں۔ براؤن پیاز اور فرائیڈ ڈرائی فروٹ سے گارنش کر یں مزیدار ایرانی بریانی تیر ہے رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔

More From Biryani Aur Pulao