Beef Nihari Tips in Urdu - Beef Nihari Totkay

بیف نہاری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Beef Nihari Recipe In Urdu

ململ کے کپڑے میں سونٹھ کا ٹکڑا‘سونف‘گرم مصالحہ پاﺅڈر‘بڑی الائچی‘بادیان کے پھول ڈال کر پوٹلی تیار کرلیں
پتیلی میں تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں
گوشت ادرک‘لہسن پیسٹ اور نمک ڈال کر بھون لیں
گوشت بھوننے کے بعد اس میں لال مرچ پاﺅڈر اور تیار کی ہوئی پوٹلی ڈال کر دوبارہ بھونیں 4-5 گلاس پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں گوشت گل جائے تو ایک کپ پانی میں آٹا گھو ل کر اس میں ڈالیں مسلسل چمچہ چلاتے ہوئے تیز آنچ پر پکائیں تاکہ گھٹلیاں نہ بنیں
تھوڑی دیر کے بعد آنچ دھیمی کرکے ڈھکن ڈھک کر روغن اوپر آنے تک پکائیں
مزیدار بیف نہاری تیار ہے
سرونگ ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے‘ادرک پودینے اور لیموں سے گارنش کرکے سرو کریں۔

More From Pakistani Gosht - مزید