Beef Tikka Tips in Urdu - Beef Tikka Totkay - Tip No. 3016

Urdu Totkay Beef Tikka بیف تکہ (Tip No. 3016) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Beef Tikka Recipe In Urdu

بیف تکہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3016

اجزاء:
بیف 750گرام
دہی 125گرام
گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
سرخ مرچ چار عدد(ثابت)
سرکہ چائے کا چمچ
پیاز(لچھے دار) دو عدد
ادرک/لہسن (پیسٹ) ایک کھانے کا چمچ
لیموں(گول ٹکڑے) ایک عدد(بڑا)
تیل دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) 3-4عدد
ترکیب:
مرچ، ادرک، لہسن اور گرم مصالحے کو باریک پیس لیں۔ بوٹیوں کو کانٹے کی مدد سے اچھی طرح گود لیں۔ دہی میں سرکہ، نمک، مرچ ،ادرک، لہسن اور باریک پسے ہوئے مصالحے کو اچھی طرح ملا کر بوٹیوں پر اس کا لیپ کر دیں۔ 6-4گھنٹے کے لئے ڈھک کر رکھ دیں۔ کوئلوں کو دہکا لیں اور بوٹیوں کو سیخوں میں پرو کر کوئلوں پر پھون لیں پھر سیخوں سے اتار کر ایک سوس پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس میں ان تکوں کو تل لیں۔ ہری مرچوں، پیاز کے لچھوں اور لیموں کے ٹکڑوں کے ساتھ پلیٹ میں تکے سجا کر کھانے کے لئے پیش کر یں ۔

More From Kebab Aur Tikka