Murabba Behi Tips in Urdu - Murabba Behi Totkay - Tip No. 1283

Urdu Totkay Murabba Behi مربہ بہی (Tip No. 1283) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murabba Behi Recipe In Urdu

مربہ بہی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1283

اشیاء:
بہی ایک کلو گرام
چینی ڈیڑھ کلو گرام
عرق گلاب ایک چھٹانک
ترکیب:
شاید آپ کو معلوم ہو کہ( بہی) ایک پہاڑی میوہ ہے۔ اس کا مربہ دل ودماغ اور معدے کو تقویت عطا کر تا ہے۔ اس مربے کو تیار کرنے کے لئے سب سے پہلے بہی کو دھو کر صاف کر لیا جائے اور پھر تیز چھری سے اس کا چھلکا اتار دیا جائے۔ اندر سے بیج نکال کر پھینک دئیے جائیں اس کے بعدایک دیگچی میں بہی اور پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اورہلکا سا جوش دیں۔ بہی تھوڑے سے گل جائیں تو نیچے اتار کر چھلنے میں ڈال دیں تاکہ پانی اچھی طرح سے نچڑ جائے اور بہی کے ٹکڑے خشک ہو جائیں اس کے بعد چینی پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور قوام تیر کر لیں جب قوام تیر ہو جائے تو اس میں بہی کے ٹکڑے ڈال دئیے جائیں جب ٹکڑے گل جائیں اور چاشنی تین تار ہو جائے تو عرق گلاب ڈال کر تھوڑی دیر کے بعد اتار لیں اور ٹھنڈا ہو جائے تو صاف مرتنان میں ڈال کر ڈھکنا اچھی طرح سے بند کر دیا جائے۔ حسب ضرورت صبح کے وقت نوش جان کر یں۔ نہایت ہی عمدہ اور صحت بخش مربہ ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba