Besan Ka Halwa 2 Tips in Urdu - Besan Ka Halwa 2 Totkay

بیسن کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Besan Ka Halwa 2 Recipe In Urdu

اشیاء:
بیسن 250گرام
گھی 250ملی لیٹر
دودھ 750ملی لیٹر
چینی 350گرام
بادام کی گری 25گرام
پستہ 20گرام
ناریل پسا ہوا دو چمچی
سبز الائچی چار عدد
کشمش دو چمچی
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
دودھ میں چینی کا گاڑھا شیرہ تیار کیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی گرم کیجئے۔ اس میں سبز الائچی بھون لیجئے۔ پسا ہوا ناریل بھی بھون لیجئے۔ پھر بیسن ڈال کر خوب بھونئے اور چینی کا شیرہ اس میں ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے جائیے۔ ہلکی آنچ پر پکائیے۔ شیرہ اور دودھ خشک ہو جائے۔ بیسن بھن جائے۔ سب کچھ بیسن میں جذب ہو جائے اور بیسن گھی چھوڑ دے تو کشمش، بادام اور پستہ ڈال کر ذرا سا بھونئے اور کیوڑا ڈال دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ بادام اور پستہ حلوے پر سجا کر رکھیے۔

More From Halwa Jaat - مزید