Besan Ka Halwa 1 Tips in Urdu - Besan Ka Halwa 1 Totkay - Tip No. 2694

Urdu Totkay Besan Ka Halwa 1 بیسن کا حلوہ (Tip No. 2694) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Besan Ka Halwa 1 Recipe In Urdu

بیسن کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2694

اشیاء:
بیسن 250گرام
گھی 250ملی لیٹر
کھویا 50گرام
کشمش 20گرام
الائچی خورد چھ دانے
چاندی کے ورق چھ عدد
ترکیب:
چینی کا ایک تار کا قوام تیار کیجئے۔ ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور الائچی کے دانے ڈال دیجئے۔ جب گھی کڑ کڑانے لگے تو اس میں بیسن ڈال دیجئے اور خوب بھونئے۔ جب بیسن بھن کر سرخ ہو جائے تو کھویا ڈال دیجئے پھر چینی کا ایک تار کا قوام تیار کیجئے اور کشمش ڈال دیجئے اور بھونتے رہیے۔ جب پانی خشک ہو جائے اور مرکب حلوے کی طرح گاڑھا ہو جائے تو دیگچی کو چولہے سے اتار لیجئے اور حلوہ پلیٹوں میں نکال کر اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ بیسن کا مزے دار حلوہ تیار ہے۔

More From Halwa Jaat