Besani Fish Kari Balochi Style Tips in Urdu - Besani Fish Kari Balochi Style Totkay - Tip No. 2434

Urdu Totkay Besani Fish Kari Balochi Style بیسنی فش کڑی بلوچی اسٹائل (Tip No. 2434) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Besani Fish Kari Balochi Style Recipe In Urdu

بیسنی فش کڑی بلوچی اسٹائل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2434

اشیاء:
رہو مچھلی کلو(سلائس کاٹ لیں)
بیسن چھ کھانے کا چمچہ
دہی ایک کپ
ادرک، لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے
سرخ مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے
پیاز(چھوٹی) ایک عدد
سفید زیرہ ایک کھانے کے چمچے
ثابت سرخ مرچ پانچ عدد
زردے کا رنگ ایک چٹکی
حسب ضرورت(فرائی کرنے کے لئے)
ترکیب:
مچھلی میں چارکھانے کے چمچے بیسن، ادرک ، لہسن پیسٹ، ایک کھانے کا چمچہ سرخ مرچ پاؤڈر، نمک، لیموں کا رس اور زردے کا رنگ ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ تیل گرم کر کے اس میں مچھلی فرائی کر یں۔ گولڈن ہونے پر اتار لیں۔ سوس پین میں تین کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے پیاز لائٹ براؤن کر کے اس میں نمک، بقیہ سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور تھوڑا سا پانی ڈال کر بھون لیں۔ دو کھانے کے چمچے بیسن دہی میں ڈال کر گرائنڈر کر کے مصالحے میں ڈال کر ساتھ ہی دو کپ پانی ڈال دیں ابال آنے پر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ آمیزہ جب گاڑھا ہونے لگے تو مچھلی ڈال کر اتار لیں۔ کپ تیل گرم کر کے اس میں سفید زیرہ اور ثابت سرخ مرچ ڈالکر بگھار دے دیں۔ مزیدار بیسنی فش کر ی تیار ہے سادے چاولوں کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Machli Ke Pakwan