Roti Besani Tips in Urdu - Roti Besani Totkay

روٹی بیسنی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Roti Besani Recipe In Urdu

اشیاء:
بیسن 250گرام
آٹا 250گرام
دودھ 250ملی لیٹر
پیاز 100گرام
مرچ سبز چار عدد
دھنیا سبز تھوڑا سا
پو دینہ سبز تھوڑا سا
انار دانہ تھوڑا سا
زیرہ سیاہ چائے کا ایک چمچہ
گھی حسب ضرورت
مرچ سرخ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
بیسن اور آٹے کو چھان کر ملا لیجئے اور اس میں نمک، مرچ سرخ مرچ، سبز، پو دینہ، انار دانہ دھنیا سبز اور پیاز پس کر اور زیرہ سیاہ ثابت ہی ملا لیجئے۔اب اس آمیزے کو دودھ ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیجئے۔ گوندھتے ہوئے دو چمچے کھانے والے گھی بھی شامل کر لیجئے۔ اور اس گندھے ہوئے آٹے اور بیسن کے آمیزے کو آدھ گھنٹے تک پڑا رہنے دیجئے۔ توے کو اچھی طرح گرم کیجئے اور اس پر بیسنی آٹے کی روٹی بیل کر توے پر ڈال دیجئے۔ ایک طرف سے پک جائے تو الٹ دیجئے اور گھی لگا دیجئے۔ دونوں طرف گھی لگائیے۔ روٹی جب دونوں طرف سے سرخ ہو جائے تو اتار لیجئے۔ لذیذ بیسنی روٹی تیار ہے۔

More From Punjabi Roti, Paratha And Bhatoora - مزید