Bharwan Baingan Tips in Urdu - Bharwan Baingan Totkay - Tip No. 1681

Urdu Totkay Bharwan Baingan بھرواں بیگن (Tip No. 1681) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bharwan Baingan Recipe In Urdu

بھرواں بیگن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1681

اجزاء:
بیگن چھوٹے چھے عدد
سونف دو چائے کے چمچے
میتھی دانہ ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچ(پسی ہوئی) دو عدد
لیموں کا رس دو چائے کے چمچ
پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک
ثابت دھنیا چار چائے کے چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
گھی 125گرام
ترکیب:
بیگن کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیجئے۔ آپ ہر بیگن کو بیچ میں سے اس طرح دو کر یں کہ بالکل الگ ہو ں ۔ اب ہلکا ہلکا سا چھری کے ذریعہ اندر کی جانب سے گودا نکال دیجئے۔ثابت مصالحے کو توے پر ہلکا ہلکا خشک بھون لیجئے۔ بھنے ہوئے مصالحے کو باریک پیسنے کے بعد اس میں ہلدی ،ہری مرچ، نمک اور لیموں کا رس شامل کر کے گاڑھا پیسٹ بنا لیجئے۔ پیسٹ کو کٹے ہوئے بیگنوں کے اندر بھر کر اسے دھاگے سے باندھ دیجئے۔ تاکہ پکتے وقت مصالحہ باہر نہ نکلے ۔ ایک بڑی پتیلی میں گھی ڈال کر کٹی ہوئی پیاز ہلکی ہلکی سرخ کر لیں۔ آنچ ہلکی کرکے اس میں بیگن ڈال کر ڈھکنا اچھی طرح سے بند کر دیں۔ ہلکی آنچ یا دم پر بیس منٹ یاتیس منٹ تک رہنے دیں۔ لیجئے لذیذبیگن تیار ہیں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu