Bharwan Machli Tips in Urdu - Bharwan Machli Totkay - Tip No. 1661

Urdu Totkay Bharwan Machli بھرواں مچھلی (Tip No. 1661) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bharwan Machli Recipe In Urdu

بھرواں مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1661

اجزاء:
گھی 75گرام
زیرہ ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا(کترا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ
مچھلی سالم (صاف کی ہوئی)
بیسن دو مٹھی
تیل 125گرام
پیاز(کٹی ہوئی) ایک عددبڑی
ادرک (پسی ہوئی ) ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچ(پسی ہوئی) دو عدد
آلو ابلے ہوئے اور کچلے ہوئے 225گرام
سرکہ ایک چائے کا چمچہ
ڈبل روٹی کا چورا دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
گھی پتیلی میں ڈال کر گرم کر یں۔ اس میں کتری ہوئی پیاز ڈال کر سرخ کر لیں ۔ پیاز سرخ ہوجائے تو اسے چولحے سے اتار لیں ۔ اس میں زیرہ ،ادرک ،نمک، ہری مرچ اور دھنیا ملا دیجئے۔ لیموں کا رس اور کچلے ہوئے آلو اور سرکہ ڈال کر تمام چیزیں ملا لیجئے۔ مچھلی کا پیٹ بیچ سے چاک کر کے صاف کر لیجئے۔ تیار کیا ہوا آمیزہ مچھلی کے اندر بھر دیجئے۔ بیسن اور ڈبل روٹی کے چورے کو تھوڑے پانی میں ڈال کر پھینٹ لیجئے۔ تیل کو کڑھائی میں خوب گرم کر یں اور مچھلی کو ڈبل روٹی کے آمیزے میں ڈبو کر تلیں ۔ سرخ ہو جائے تو اتار لیں۔ سلاد کے پتے ہرا دھنیا لیموں کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Machli Ke Pakwan