Bhindion Ki Bhujiya Tips in Urdu - Bhindion Ki Bhujiya Totkay - Tip No. 5028

Urdu Totkay Bhindion Ki Bhujiya بھنڈیوں کی بُھجیا (Tip No. 5028) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bhindi Okra in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bhindion Ki Bhujiya Recipe In Urdu

بھنڈیوں کی بُھجیا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5028

بھنڈیاں دھو کر کھدر کے صاف کپڑے پر پھیلا کر خشک کرلیں اور بعد میں کاٹ لیں
پیاز گھی یا تیل میں ہلکا سرخ کرلیں اور پانی کا چھینٹا دے کر دیگچی ڈھک دیں
جب پیاز نرم ہوجائے تو تمام مصالحہ ڈال دیں
پھینٹا ہوا دہی تھوڑا تھوڑا ڈال کر مصالحہ بھونیں
جب تمام مصالحہ اور دہی بھون لیں اور گھی مصالحے کو چھوڑنے لگے تو بھنڈیاں ڈال دیں
نرم ہاتھ سے چمچ چلائیں
اب دم پر رکھ دیں
بار بار ڈھکن نہ اٹھائیں اور نہ ہی زیادہ چلائیں
بھنڈیاں اپنی ہی بھاپ میں پک جائیں گی
سرخ مصالحے میں سبز بھنڈیاں بہت خوبصورت لگتی ہیں اور ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے
اس طرح پکانے سے زیادہ گھی نہیں استعمال کرنا پڑتا
ورنہ دوسرے طریقے سے بھنڈیوں کو مصالحے میں ڈالنے سے پہلے گھی یا تیل میں تلا جاتا ہے
اس طرح یہ ترکاری جلد ہضم نہیں ہوتی

More From Bhindi Okra