Bhopali Haray Masalay Ki Machli Tips in Urdu - Bhopali Haray Masalay Ki Machli Totkay

بھوپالی ہرے مصالحے کی مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Bhopali Haray Masalay Ki Machli Recipe In Urdu

اشیاء:
مچھلی 500گرام
ہرا دھنیا ایک کپ
ہری مرچیں 5-6عدد
لہسن کے جوئے 4-5عدد
دہی کپ
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچے
تیل حسب ضرورت(تلنے کے لئے)
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
مچھلی کو نمک اور تھوڑا لیموں کا رس لگا کر 15منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔ ہرا دھنیا، ہری مرچوں اور لہسن کو پیس کر اس کا پیسٹ بنا لیں۔ اس کے بعد نمک اور بقیہ لیموں کا رس پیسٹ میں شامل کر لیں۔ تیل گرم کر یں، پہلے مچھلی کو دہی میں کوٹ کر لیں۔ اس کے بعد ہرے مصالحے میں اس کو لپیٹ کر درمیانی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں۔ پانچ منٹ بعد پلٹ کر دوسری طرف سے فرائی کر یں۔ جب مچھلی مکمل طور پر پک جائے تو نکال لیں اور اخبار پر پھیلا لیں، تاکہ اضافی تیل نکل جائے۔ سرونگ باؤل میں نکال کر گارنش کر یں اور نان کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔

More From Machli Ke Pakwan - مزید