Halkay Bhunay Howay Gurda Tips in Urdu - Halkay Bhunay Howay Gurda Totkay - Tip No. 1978

Urdu Totkay Halkay Bhunay Howay Gurda ہلکے بھنے ہوئے گرُدے (Tip No. 1978) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Halkay Bhunay Howay Gurda Recipe In Urdu

ہلکے بھنے ہوئے گرُدے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1978

اجزاء:
گرُدے 500گرام
سوئی سوس 25ملی لیٹر
چینی حسب ذائقہ
ایم ایس جی حسب ذائقہ
کالی مرچیں حسب ذائقہ
پیاز حسب ذائقہ
چھلکا اتارے سنگھاڑے 100گرام
کٹا ہوا ادرک حسب ذائقہ
لہسن حسب ذائقہ
چکن سوپ حسب ذائقہ
کارن سٹارچ حسب ذائقہ
ویجی ٹیبل آئل 500گرام(50گرام صرف ہوتا ہے )
ترکیب تیاری:
گرُدوں سے لپٹی سفید جھلی اتار دیں۔ ہر گرُدے کو درمیان سے کاٹ کر ایک کے دو بنا لیں اور پھر ان کے شہ گوشی یعنی مثلثی ٹکڑے بنا لیں۔ ان کو ایک پیالے میں ڈال کر تھوڑا سا سرکہ اور ایک چٹکی نمک ڈال کر ملائیں۔ ٹھنڈے پانی سے دھو کر نچوڑ لیں۔ اب ان میں چٹکی بھر کا رن سٹارچ ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔ سنگھاڑے ٹکڑوں میں کاٹیں۔ ایک علیٰحدہ پیالے میں سویا سوس، سرکہ ، ایم ایس جی، نمک ، کالی مرچ ، کارن سٹارچ اور سٹاک ملائیں ۔
پکانے کی ترکیب:
پین کو تیز آنچ پررکھ کر اس میں آئل ڈال دیں۔ جب یہ دھواں چھوڑنے لگے اس میں گر دے چھوڑ نے لگے اس میں گودے چھوڑ دیں اور ڈیپ فرائی کر یں۔ گردوں کے پکنے کی نشانی یہ ہے کہ ان میں ذرابھی خون باقی نہ رہے ۔ ان کو آگ سے اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ پین میں تھوڑا سا تیل رہنے دیں۔ باقی سب نکال لیں۔ تیل کو آنچ دیں اور اس میں پیاز، ادرک اورلہسن شامل کر دیں۔ جلد ی جلدی سٹر کر یں جو نہی وہ براؤن رنگت پر آئیں گدے ڈال دیں۔ گریوی ڈال کر تیزی سے سٹر کر یں۔ آخر میں تھوڑا سا سرکہ ان پر ڈال دیں۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔

More From Chinese Beef Or Meat