Bhuna Hua Gul Ashrafi Tips in Urdu - Bhuna Hua Gul Ashrafi Totkay - Tip No. 1719

Urdu Totkay Bhuna Hua Gul Ashrafi بھنا ہوا گل اشرفی (Tip No. 1719) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Sugar Free Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bhuna Hua Gul Ashrafi Recipe In Urdu

بھنا ہوا گل اشرفی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1719

اجزاء:
کٹا ہوا گل اشرفی دو کپ
ہری مرچ کٹی ہوئی (لمبائی میں ) ایک عدد
خالص تیل ایک چائے کا چمچ
پیاز (چھوٹا) ایک عدد(اچھی طرح کٹا ہوا)
نمک ذائقہ کیلئے
ترکیب:
گل اشرفی کو پانی بدل بدل کر بار بار دھوئیں اور پھر کاٹ لیں کاٹنے کے بعد مت دھوئیں ۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں۔ اس میں پیاز شامل کر کے پکائیں جب تک کہ وہ نرم ہو جائیں ۔ پھر اس میں گل اشرفی شامل کر یں ہری مرچ اور نمک بھی ڈال دیں۔ گل اشرفی اپنا پانی چھوڑ دے گا۔ اسے ڈھکن دئیے بغیر پکائیں اور مسلسل ہلاتے رہیں ، یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔
متبادل :
سبزپتوں والی سبزیاں شوگر کی خوار ک کے طور پر تجویز کی جاتی ہیں۔ گل اشرفی میں وٹامن اے وافر مقدر میں موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وٹامن بی ون، بی ٹو اور سی کیلشیم آئرن اور پوٹاشیم کی کمی کو روکتا ہے۔

More From Sugar Free Food