Bhunay Howay Pasanday Tips in Urdu - Bhunay Howay Pasanday Totkay

بھنے ہوئے پسندے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Bhunay Howay Pasanday Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت آدھ کلو(گوشت کے چٹپے ٹکڑے کٹوالئے جائیں)
دہی ایک پاؤ
پیاز آدھ پاؤ
لہسن ایک پوتھی چھوٹی
ادرک آدھ چھٹانک
لونگ چھ عدد
دار چینی ایک بڑا ٹکڑا
بڑی الائچی چار عدد
گھی تین چھٹانک
سرخ مرچ حسب پسند
سرکہ دو ٹیبل اسپون
نمک حسب پسند
ترکیب:
ایک دیگچی میں گھی گرم کرکے اس میں کٹی ہوئی پیاز اور ادرک اچھی طرح تل لئے جائیں۔ جب ان کا رنگ بادامی ہو جائے تو گوشت کے پسندے، لہسن اور نمک ڈال کر انہیں بھونتے جائیں۔ جب گوشت سرخ ہو جائے تو دہی اور دوسرے مصالحے باریک پیس کر اس میں ڈال دیں اور اندازے سے اس قدر پانی اس میں ڈال دیں کہ گوشت گل جائے۔ دھیمی آنچ پر پکاتی رہیں اور جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو سرکہ ڈال دیا جائے اور پھر چند منٹ بند رکھ کر اتار لیں۔ نہایت لذیذ پسندے تیار ہیں۔ جنہیں آپ سلاد کے ساتھ تناول کر کے لطف حاصل کر سکتے ہیں۔

More From Gosht Aur Beef - مزید