Bhuna Karela Tips in Urdu - Bhuna Karela Totkay - Tip No. 1894

Urdu Totkay Bhuna Karela بھُنا کریلا (Tip No. 1894) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bitter Melon in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bhuna Karela Recipe In Urdu

بھُنا کریلا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1894

اجزاء:
کریلے کلو
پیاز ایک پاؤ
ٹماٹر ایک پاؤ
ہری مرچ چار عدد
نمک ایک چائے کا چمچہ یا حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
پسا ہوا گرم مصالحہ چائے کا چمچہ
ادرک/لہسن چائے کا چمچہ
سرسوں کا تیل ایک پیالی
(نوٹ) کریلوں کے بیج دھو تے وقت نکال دیں۔
ترکیب:
کریلے چھیل کر گول گول کاٹ لیں۔ پھر اس میں نمک ملا کر رکھ دیں۔ آدھے گھنٹے بعد اسے ہاتھ مسل کر دھو لیں۔ اب یہ کی رنگ کل شکل کے ہو جائیں گے ۔ پیاز کو بھی چھیل کر گول گول کاٹ لیں۔ پھر تیل گرم کر یں ، پیاز ہلکی براؤن کر یں پھر نمک ،سرخ وہری مرچ، لہسن ،ادرک کا پیسٹ ،ہلدی ملا دیں اور بھونیں۔ ٹماٹر کاٹ کرمکس کر دیں اور مزید بھونیں۔ پھر اس میں کریلے شامل کر دیں۔ تھوڑا سا پانی شامل کر دیں تاکہ کریلے گل جائیں ۔ اب کریلوں کو بھون کر پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر ڈش میں نکال لیں۔

More From Bitter Melon