Bhuna Hua Korma Tips in Urdu - Bhuna Hua Korma Totkay - Tip No. 3417

Urdu Totkay Bhuna Hua Korma بھنا ہوا قورمہ (Tip No. 3417) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bhuna Hua Korma Recipe In Urdu

بھنا ہوا قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3417

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
پیاز آدھا پاؤ
ادرک آدھی چھوٹی گانٹھ
دھنیا آدھی چھٹانک
لونگ، کالی مرچ ایک ایک تولہ
نمک حسب ذائقہ
گھی تین چھٹانک
لہسن ایک پوتھی
دہی آدھا پاؤ
سرخ مرچ آدھی چھٹانک
بڑی الائچی ایک تولہ
ترکیب:
مصالحہ پیس کر رکھ دیں۔ گھی کڑ کڑا کر اس میں پیاز کے لچھے سرخ کر کے نکال لیں اورمصالحہ پتیلی میں ڈال کر اسے خوب بھونیں۔ پھر گوشت ڈال کر اسے ہلکی آنچ پر گلائیں۔ اس کے بعد پانی کے چھینٹے دے دے کر بھونیں اور دہی ملا دیں۔ اس سے گریوی بن جائے گی اب گرم مصالحہ ڈال کر دم پر لگا دیں اور تھوڑی دیر بعد پتیلی چولہے پر سے اتارلیں۔ بھنا ہوا قورمہ تیار ہو گیا۔ مزے لے لے کر نوش کر یں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht