Bhuni Bhindi Tips in Urdu - Bhuni Bhindi Totkay - Tip No. 1726

Urdu Totkay Bhuni Bhindi بھنی بھنڈی (Tip No. 1726) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bhindi Okra in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bhuni Bhindi Recipe In Urdu

بھنی بھنڈی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1726

اجزاء:
بھنڈی 300گرام
دہی 50گرام
دھنیا پاؤڈر چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر چائے کا چمچ
چلی پاؤڈر چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ چائے کا چمچ
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
پیاز(کٹا ہوا) ایک عدد(درمیانہ سائز کا)
ادرک (پیسٹ ) چائے کا چمچ
ہری مرچ (کٹی ہوئی) چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر چٹکی بھر
نمک چائے کا چمچ
ترکیب:
نرم بھنڈیاں لیکر اچھی طرح دھوئیں اور پھر انہیں خشک کر لیں۔ اوپر سے تھوڑا تھوڑا ٹکڑا کاٹ کے لمبائی کے رخ تین چار کٹ لگائیں پورانہ کاٹیں۔ دھنیا، زیرہ، چلی پاؤڈر اور چاٹ مصالحہ پاؤڈر کو لیموں کے رس اور چائے کے چمچ تیل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر بھنڈیوں میں یہ آمیزہ بھر دیں۔ ایک برتن میں تیل گرم کر یں اور پیاز ڈال دیں۔ دو منٹ تک پکائیں پھر اس میں ادرک، ہری مرچ اور ہلدی ملا لیں۔ مزید دو منٹ پکاتے رہیں۔ دہی کو پھینٹ کر نمک کے ساتھ شامل کر دیں۔ پھر بھنڈیاں اور دیگر مصالحہ جات بھی ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پر پانچ سے دس منٹ تک پکائیں۔ وقفہ وقفہ سے چمچ کے ساتھ ہلاتے رہیں۔ یہ ڈش بالکل خشک ہو نی چاہیے۔ اسے گرم روٹیوں کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Bhindi Okra