Bhuni Hui Machli Aloo Kay Sath Tips in Urdu - Bhuni Hui Machli Aloo Kay Sath Totkay

بھنی ہوئی مچھلی آلو کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Bhuni Hui Machli Aloo Kay Sath Recipe In Urdu

اجزا:
آلو ڈیڑھ کلو
ہراد ھنیا تھوڑا سا
ہری پیاز دو عدد
مچھلی کے ٹکڑے ایک کلو دو *انچ سائز کے
کارن فلور ایک کپ
تیل بارہ کپ (تین لیٹر)
سلاد کے پتے چند عدد
نمک ایک ٹی سپون
شکر تین ٹی سپون
تل کا تیل ایک ٹی سپون
تیل چارٹیبل سپون
کارن فلور چار ٹیبل سپون
مرچ حسب منشاء
ترکیب:
آلوؤ ں کو بھاپ میں گلا کر چھلکے اتار کر مسل لیں۔ اور دوسرے حصے میں درج اجزا ان پر مل کر رکھ دیں۔ دھنیا اور ہری پیاز ملا دیں اب کسی چیز پر پھیلا کر مچھلی کے ٹکڑے آلوؤں کے ٹکڑوں پر رکھیں اور کارن فلور کا کوٹ کر کے کڑاہی تیل گرم کر کے درمیانی آنچ پر پانچ منٹ کے لئے تلیں یا سنہری براؤن ہونے تک تلیں ۔ گاجر اور سلاد کے پتوں کے ساتھ سجا کر سلیقے سے پیش کریں۔

More From Potato - مزید