Murgh Biryani Tips in Urdu - Murgh Biryani Totkay - Tip No. 1669

Urdu Totkay Murgh Biryani مرغ بریانی (Tip No. 1669) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murgh Biryani Recipe In Urdu

مرغ بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1669

اجزاء:
مرغ کی ٹانگیں آٹھ عدد
بادام (کچلے ہوئے) 25گرام
پیاز بڑی سائز (کتر ی ہوئی) ایک عدد
چاول (اچھی قسم کے) 450گرام
مکھن پگھلا ہوا دو کھانے کے چمچے
گھی 175گرام
کوجو (کچلے ہوئے) 25گرام
زعفران آدھا چائے کا چمچہ
یہ تما م مصالحہ پیس کر دہی میں ملا دیں :
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
لہسن کے جوے چار عدد
دہی 150گرام
(بریانی مصالحہ)
لونگ چار عدد
چھوٹی الائچی چار عدد
دار چینی دو انچ کاٹکڑا
پیاز (چھوٹی سائز) ایک عدد
ادرک دو انچ کاٹکڑا
نمک ایک چائے کا چمچہ
کالی مرچ آٹھ عدد
بڑی الائچی چھلی ہوئی ایک عدد
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
ترکیب:
دہی ملے مصالحے کو مرغ کی ٹانگوں پر اچھی طرح مل دیجئے اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پتیلی میں گھی گرم کر یں ۔ اس میں کچلے ہوئے بادام ،کا جو کو براؤن کر کے اخبار پر نکال لیجئے۔ بچے ہوئے گھی میں کتری ہوئی پیاز ڈال کر سرخ کر لیجئے۔ جب سرخ ہو جائے تو اس میں سے آدھی پیاز نکال کر رکھ دیں۔
(سجاوٹ کے لئے)
باقی کی پیاز میں تیز پات اور بریانی مصالحہ ڈال کر چمچہ چلائیں ۔ چکن جو آپ نے مصالحہ لگا کر رکھی ہے اسے مصالحے میں شامل کر کے درمیانی آنچ پر بیس منٹ تک پکائیں ۔ بیس منٹ بعد مرغ میں چاول اور نمک ملائیں۔ تقریباََ ایک کلو پانی ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔ (چاول ٹوٹنے نہیں چاہییں ایک کنی پر رہنے چاہییں)
جب دیکھیں پا نی خشک ہو گیا ہے اور چاول گل گئے ہیں تو تھوڑے سے پانی میں زعفران گھول کر چوولوں کے اوپر چھڑک کر پانچ سے دس منٹ دم پر رکھ دیں۔ جب دم لگ جائے تو پگھلاہوا مکھن اوپر ڈال کر چاولوں کو احتیاط سے ملائیں۔ ڈش میں نکال لیں۔ سرخ کی ہوئی پیاز اور فرائی کیے ہوئے بادام کو جو بریانی پر سجائیں اور کھانے کے لئے پیش کر یں۔

More From Biryani Aur Pulao