Biscuit Delight Tips in Urdu - Biscuit Delight Totkay - Tip No. 4943

Urdu Totkay Biscuit Delight بسکٹ ڈیلائٹ (Tip No. 4943) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Biscuit Delight Recipe In Urdu

بسکٹ ڈیلائٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4943

سب سے پہلے ایک پین میں دودھ اور چینی ملاکر ابال لیں
ساتھ ایک پیالے میں 1/2 کپ ٹھنڈا دودھ ڈال کر اس میں کسٹرڈ پاؤڈر اچھی طرح مکس کریں
ابلتے ہوئے دودھ میں تھوڑا کر کے شامل کردیں اور مسلسل چمچ چلاتی رہیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں
کسٹرڈ جب تیار ہوجائے تو اسے چولھے سے اتار کر رکھ دیں
کسٹرڈ زیادہ گاڑھا نہیں ہونا چاہیے
اب جیلی بنانے کے لئے ایک پین میں ابالیں اور پھر اس میں جیلی ڈال کر چمچ چلائیں
جیلی پانی میں مکس ہوجائے تو اسے چولھے سے اتارکرسٹیل کے پیالے میں انڈیلیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے فریزر میں رکھ دیں ( جیلی کو جمانا نہیں )
اس دوران بسکٹوں کے دودو ٹکڑے کرلیں
جب جیلی اور کسٹرڈ دونوں ٹھنڈے ہو جائیں تو ڈیلائٹ (Delight) تیار کرنے کی مستطیل ڈش لیں
آدھی مقدار میں کسٹرڈ کی ایک تہہ لگا کر اس پر بسکٹ رکھیں
باقی بچا ہوا کسٹرڈ اس پر ڈال کر کریم اور جیلی سے گارنش کر لیں

More From Yummy Sweet Dish