Kali Mirch Main Jhingay Tips in Urdu - Kali Mirch Main Jhingay Totkay - Tip No. 3125

Urdu Totkay Kali Mirch Main Jhingay کالی مرچ میں جھینگے (Tip No. 3125) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kali Mirch Main Jhingay Recipe In Urdu

کالی مرچ میں جھینگے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3125

اشیاء:
جھینگے (پہران) 10-12چھوٹا سائز
لہسن 8-10جوئے
ٹماٹو کیچپ دوٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ(پسی ہوئی) دو چائے کا چمچہ
پکانے کا تیل ایک ٹیبل سپون
سرکہ ایک ٹیبل سپون
چلی سوس ایک چائے کا چمچہ
چینی ایک چائے کا چمچ
کارن سٹارچ ایک ٹیبل سپون
ڈارک سویا سوس ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔جھینگوں کے سر اور دم اتار دیں۔ کاٹ کر صاف کر کے بہتے ہوئے پانی میں اچھی طرح سے دھو لیں۔ پھر ان کو خشک کر لیں۔ لہسن کو چھیل کر باریک پیس لیں۔
2۔تمام اجزاء کو مکس کرنے کے بعد دو چمچ کھانے کے پانی ڈال کر مائیکروویومیڈیم ( 70%)پر بغیر ڈھانپے تین منٹ کے لئے پکنے دیں۔
3۔گرما گرم پیش کر یں۔

More From Chinese Food