Blueberry Orange Yogurt Tips in Urdu - Blueberry Orange Yogurt Totkay - Tip No. 2363

Urdu Totkay Blueberry Orange Yogurt بلیوبری اورنج یوگرٹ (Tip No. 2363) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Blueberry Orange Yogurt Recipe In Urdu

بلیوبری اورنج یوگرٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2363

اشیاء:
تازہ یا منجمد بلیوبریاں ایک کپ
پانی کپ
کریم آف ٹار ٹار 8/1ٹی سپون
آمنڈ ایکسٹر یکٹ 8/1ٹی سپون
چینی 4/3کپ
انڈے کی سفید یاں دو عدد
منڈارن اورنج فلیور ڈیوگرٹ دو کپ
آمنڈ ایکسٹر یکٹ 8/1ٹی سپون
ترکیب:
بلیوبریوں کو گرائنڈ یا فوڈ پروسیسر میں پیوری کر یں۔ چھوٹے پیالے پر عمدہ چھاننی سے چھان لیں۔ پیوری کو چھلنی میں چمچے کی پچھلی طرف سے دبائیں۔ بیج اور چھلکے نکال دیں۔ اس آمیزے کو ایک طرف رکھ دیں۔ چھوٹے سوس پین میں پانی اور چینی ملائیں۔ آگ پر ابا لیں۔ چمچ سے ہلاتے جائیں کہ چینی گھل جائے اور جب چینی گھل جائے تو چمچ چلانا بند کر دیں۔ شیرے کے قوام یعنی شربت کا درجہ حرارت جب کینڈی تھرما میٹر کے مطابق 238سنٹی گریڈ فارن ہیٹ تک پہنچ جائے یعنی شربت کا قطرہ ٹھنڈے پانی میں گرانے سے گولی سی بن جائے تو سمجھیں قوام تیار ہو گیا۔ درمیانہ سائز کے پیالہ میں انڈوں کی سفیدی اور کریم ٹار ٹار پھینٹیں یہاں تک کہ آمیزہ خوب ملائم، ابھرا ابھرا اور گاڑھا ہو جائے۔ اب اس پر تیار کیے ہوئے شربت کی دھار باندھ کر گرائیں اور تھوڑے تھوڑے وفقہ بعد چمچ بھی چلاتے جائیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ ایک الگ پیالے میں یوگریٹ (دہی ) ڈال کر پھینٹیں اور چمچ سے ہلاتے ہوئے آمنڈ ایکسٹریکٹ (اینس بادام) ڈال دیں۔ اور اس کے ساتھ ہی پیوری کی ہوئی بلیوبریاں۔ اس کو تھوڑا تھوڑا کر کے انڈوں کی سفیدی کے آمیزے میں ملا دیں۔ چمچ سے 5*9کے لوف پین میں انڈیل دیں۔ کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھک دیں اور تین سے چار گھنٹے فریزر میں رکھ دیں۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen