Bolognese Sauce Tips in Urdu - Bolognese Sauce Totkay - Tip No. 1744

Urdu Totkay Bolognese Sauce بلوگنیز سوس (Tip No. 1744) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bolognese Sauce Recipe In Urdu

بلوگنیز سوس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1744

اجزاء:
زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ
پیاز(کٹا ہوا) ایک عدد
قیمہ 100گرام
گاجر ایک عدد(کدو کش کی ہوئی)
سویا سوس تین چائے کے چمچ
ٹماٹر(بڑے) چار یا پانچ
پانی ایک کپ
ٹماٹر پیوری ایک کھانے کا چمچ
آٹا (تھوڑا پانی ملا کر) ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ (پسی ہوئی) ذائقہ کے لئے
جائفل (چھوٹی چھوٹی کٹی ہوئی) چائے کا چمچ
ترکیب:
ٹماٹروں کو دھو کر کاٹ لیں۔ ایک برتن میں تیل گرم کر یں، پھر اس میں پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر تقریباََ پانچ منٹ تک فرائی کر یں تاکہ وہ نرم اور سرخی مائل ہو جائیں ۔ پھر اس میں قیمہ ڈال کر اتنا بوائل کر یں کہ گل کر بھوری رنگت اختیار کر لے۔ گاجر ،سویا سوس، ٹماٹر ،پانی اور ٹماٹر پیوری ڈال کر چمچ سے اچھی طرح ہلاتے ہوئے پکائیں۔ جب پانی اُبلنے لگے تو آنچ ہلکی کر دیں۔ پھر ڈھکن دیکر 20سے25منٹ تک پکائیں، ایک دو بار چمچ سے ہلاتے رہیں۔ آٹا ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں آخر میں کالی مرچ اور جائفل بھی ڈال دیں۔ سوس گاڑھی ہونی چاہئے۔ اسے گرم گرم پاسٹا(pasta)کے ساتھ پیش کر یں۔ چپایتوں کے ساتھ بھی اچھا ذائقہ دیتی ہے۔ یہ قیمہ اور ٹماٹر سوس ڈش زیادہ تر پاسٹا کے ساتھ ہی کھائی جاتی ہے۔ اس طریقے سے تیار کر دہ سوس بھی عام سوس کی نسبت زیادہ زود ہضم ہو تی ہے اور شوگر کے مریضوں کے لئے ذائقہ کے ساتھ موثر ثابت ہو تی ہے۔

More From Chinese Beef Or Meat