Bambai Kay Masaledar Aloo Tips in Urdu - Bambai Kay Masaledar Aloo Totkay

بمبئی کے مصا لحہ دار آلو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Bambai Kay Masaledar Aloo Recipe In Urdu

اشیا:
آلو 4عدد ٹکڑے میں کٹے ہوئے
سن فلاور آئل 4کھانے کے چمچ
لہسن 1پوتھی کتری ہوئی
رائی 2چائے کے چمچ
کلونجی 1چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
لیموں کار س 2کھانے کے چمچ
نمک سیاہ مرچ حسب ضرورت
سبز دھنیا اور لیموں سجانے کے لئے
ترکیب:
1۔نمک ملے پانی میں آلو 4منٹ ابا لیں ۔ پھر پانی نکا ل دیں ۔
2۔فرائی پین میں تیل گرم کریں اس میں تمام مسالے اور لہسن ڈال کر 2منٹ بھونے یہاں تک کہ رائی کے دانے پھٹنے لگیں ۔
3۔اس میں آلو ڈالیں اور آنچ درمیانی کر کے 5منٹ پکائیں یہاں تک کہ سارا مسالہ آلوؤں پر لگ جائے۔
4۔حسب ذائقہ نمک مرچ شامل کریں اور لیموں کا رس ڈال دیں لیموں کے ٹکڑوں اور دھنیے سے سجا کر پیش کریں ۔
غذائیت:
توانائی 373کیلوریز
چکنائی 12.49گرام
جاذب چکنائی 1.49گرام
کولیسٹرول 0
فائبر 2.65گرام

More From Potato - مزید