Bong Paay Ki Nihari Tips in Urdu - Bong Paay Ki Nihari Totkay - Tip No. 3570

Urdu Totkay Bong Paay Ki Nihari بونگ پائے کی نہاری (Tip No. 3570) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Siri Paye And Beef Siri Paye in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bong Paay Ki Nihari Recipe In Urdu

بونگ پائے کی نہاری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3570

گوشت لیموں کے پانی سے خوب اچھی طرح دھولیجئے
سرخ مرچ دھنیا اور آدھی پیاز ڈال کر لہسن کے جوؤں، ہلدی اور نمک کو پانی میں پیس کر مصالحہ تیار کر لیجئے
اب آدھا گھی چولہے پر رکھ کر کڑ کڑائیں اور باقی پیاز کے لچھے تیل میں لال کر کے نکال لیجئے
پھر اس گھی میں آدھا مصالحہ اور گوشت ڈال کر چند منٹ تک بھونئے
اس کے بعد پتیلی ڈھانپ کر پکنے دیں
جب اس کا پانی خشک ہو جائے تو لال کی ہوئی پیاز پیس کر دہی اور آٹے سمیت پتیلی میں ڈال کر خوب بھونئے اس کے بعد پانی بقدر شوربا ڈال کر پتیلی کا منہ آٹے سے بند کر دیں
دو گھنٹے تک کوئلوں پر پکائیے
پھرپتیلی کھولئے اور آٹے کا دودھ نکال کر اس میں ڈال کر تیز آنچ پر جوش دیں
جب شوربہ گاڑھا ہو جائے تو باقی آدھا گھی کا بگھار دے دیجئے
پتیلی چولہے سے اتار کر کتری ہوئی ادرک اور ہری مرچ اور پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑکنے کے بعد اوپر سے لیموں نچوڑ دیجئے

More From Mutton Siri Paye And Beef Siri Paye