Bread Roll Tips in Urdu - Bread Roll Totkay - Tip No. 644

Urdu Totkay Bread Roll بریڈرول (Tip No. 644) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Snacks in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bread Roll Recipe In Urdu

بریڈرول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 644


اجزاء:
قیمہ آدھ کلو
ہری مرچیں 5عد د
گھی حسب ضرورت
کٹی ہوئی پیاز 2عد د
سرکہ 2سپون
ٹماٹرکی چٹنی 2ٹیبل سپون
نمک ٹی سپون
کالی مرچ ٹی سپون
کٹی ہوئی ڈبل روٹی ایک درمیانہ سائز
طریقہ:
پیاز کو چار کھانے کے چمچ گھی میں سرخ کر کے قیمہ بھون لیں ۔پھر نمک کالی مرچ سرکہ ہری مرچیں قیمے میں ملاکر بھونیں
اور گلالیں ۔پانی خشک ہونے لگے تو ٹماٹر کی چٹنی ڈال دیں ڈبل روٹی کے توس الگ الگ کر کے کنارے کاٹ دیں ۔
پانی میں توس ڈال کر نکالیں ۔ہتھیلی سے دباکر پانی نچوڑ دیں اور ٹرے میں تین چار تو س نچوڑکر رکھیں ۔فرائی پان یا کڑاہی
میں کھانے کا تیل یاگھی گرم کر لیں ۔ایک سلائس کے درمیان لمبائی میں قیمہ رکھیں اور توس کے کنارے دبا دیں۔اس عمل
میں سلائس ٹوٹنے نہ پائے ۔اب اس رول کو گھی میں سرخ ہونے تک تلیں۔اسی طرح تمام رول باری باری بناکر تل لیں
اور مزے سے نوش کریں ۔

More From Snacks