Breezed Cabbage Tips in Urdu - Breezed Cabbage Totkay - Tip No. 1934

Urdu Totkay Breezed Cabbage بریزڈ کیب ایج (Tip No. 1934) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Breezed Cabbage Recipe In Urdu

بریزڈ کیب ایج کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1934

اجزاء:
سلیری کیب ایج ایک کلو گرام
اگر یہ دستیاب نہ ہو تو دوسری ہری سبزیاں متبادل کے طور پر استعمال کر یں۔
سرکہ 5ملی لیٹر
نمک پانچ گرام
ایم ایس جی پانچ گرام
چکن سٹاک 250 گرام
بانس کی کینڈ کونپلیں 30گرام
ڈرائی شر مپس (جھینگا مچھلی کی ایک قسم )10 گرام
ویجی ٹیبل آئل 35ملی لیٹر
ترکیب تیاری:
گو بھی کے مرجھائے ہوئے پتے نکال دیں، جڑکا حصہِ کاٹ دیں۔ کاٹیں گوبھی کو اور اس کے پتے خارج کر دیں، نچلا حصہِ رکھیں۔ تقریباََ سات سینٹی میٹر ، گوبھی کا درمیانی حصہ400گرام نکا لیں۔ دھوکر بھگو دیں۔ بانس کی کینڈ کونپلوں کو 0.3* 1.5*4سینٹی میٹرکے سلائسوں میں کاٹیں۔ ایک چھوٹے پیالے میں ڈرائی شرمپس یعنی خشک جھینگوں کو 30منٹ کے لیے 25ملی لیٹر پانی میں بھگو دیں۔
پکانے کی ترکیب:
ویجی ٹیبل آئل کو پین میں نہایت تیز آگ پر اس قدر گرم کر یں کہ اس سے دھواں اٹھنے لگے۔ گوبھی کا درمیانی حصہِ اس میں ڈالیں ۔ پانچ منٹ تک سٹر فرائی کر یں۔ اور اس میں بانسی کو نپلیں ۔ نمک اور جھینگے ڈال دیں ۔ پانچ منٹ مزید سٹر کر یں سرکہ اور چکن سٹاک اسمیں شامل کر دیں۔
اب آگ درمیانی کر دیں۔ اور ابلنے دیں حتیٰ کہ گو بھی پک جائے۔ ایم ایس جی شامل کر کے سٹر کر یں۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر دیں۔

More From Chinese Food