Brown Atay Kay Snacks Tips in Urdu - Brown Atay Kay Snacks Totkay - Tip No. 953

Urdu Totkay Brown Atay Kay Snacks براؤن آٹے کے سنیکس (Tip No. 953) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Snacks in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Brown Atay Kay Snacks Recipe In Urdu

براؤن آٹے کے سنیکس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 953

شاشیاء:
خمیر 1چائے کا چمچ
سکمڈملک/بالائی کے بغیر دودھ 1 کپ گرم
براون گندم کا آٹا پوناکپ
سادہ آٹا پونا کپ
چینی دانے دار 2چائے کے چمچ
نمک ایک چٹکی
انڈا ایک عدد زردی سفیدی الگ الگ
سلاد کے پتے سجانے کے لئے
ایووکاڈو 1 عدد بڑے سائزکا
کم چکنائی کا پنیر پونا کپ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
کالی مرچ مولی کٹی ہوئی سجانے کے لئے
شکر قندی 225گرام ابلی ہوئی
لیموں کا رس 3کھانے کے چمچ
پودینہ/دھنیا سجانے کے لئے
ترکیب:
1۔دودھ میں خمیر ،براؤن آٹا ، سادہ آٹا، نمک اور چینی ، انڈے کی زردی ملا کر گودھیں اور کسی توکے سے ڈھانپ کر تقریباََ 40منٹ کے لئے رکھ دیں۔تب انڈے کی سفید ی کو پھینٹیں اور آمیزے میں شامل کر دیں۔
2۔فرائی پین میں تیل گرم کریں اور اس میں تھوڑا سا آمیزہ ڈال کر اتنا پھلائیں کہ تقریباََ 4انچ قطر کی روٹی بن جائے۔اسے دونوں اطراف سے 2سے 3منٹ تک پکائیں۔سارے آمیزے سے تقریباََ 8روٹیاں بنا لیں۔
3۔ایووکاڈو کی کریم بنانے کے لئے۔ایوکاڈو کاٹ کر گٹھلی نکالیں اور چھیل لیں۔اس میں پنیر اور لیموں کا رس ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
4۔اچار بنانے کے لئے شکر قندی کو باریک باریک کتر لیں۔اور اس میں لینموں کارس ملا لیں۔
5۔ہر روٹی پر ایک چمچ ایووکاڈو کریم رکھیں اور کالی مرچ سے سجائیں پلیٹ کے دوسرے حصے میں شکر قندی کا اچار رکھیں اسے دھنیے سے سجائیں۔
غذائیت:
توانائی 304کیلوریز
چکنائی 16.56گرام
جاذب چکنائی 2.23گرام
کولیسٹرول 56.3ملی گرام
فائبر 3.3گرام

More From Snacks