Bund Gobhi Ki Bhajji Tips in Urdu - Bund Gobhi Ki Bhajji Totkay

بند گوبھی کی بھاجی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Bund Gobhi Ki Bhajji Recipe In Urdu

اجزاء:
گھی 100گرام
لہسن(کٹا ہوا) چھ جوے
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
آلو چھوٹے 100گرام
(ٹکڑے کیے ہوئے)
گاجر (کٹی ہوئی) 100گرام
ٹماٹر (گول کٹے ہوئے) 200گرام
ادرک(پسی ہوئی) ایک انچ کاٹکڑا
ہری مرچ (کٹی ہوئی) ایک
پیاز(باریک کٹی ہوئی) دو
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
گوبھی (درمیانہ سائز ) ایک
مٹر کے دانے 100گرام
نمک حسب ذائقہ
پسی ہوئی کٹھائی ایک چائے کا چمچہ
سبزدھنیا تھوڑا سا
لال مرچ (پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
ایک پتیلی میں گھی ڈال کر پیاز سنہری کر لیجئے۔ اس میں لہسن اور زیرہ ڈال کر سرخ کر لیجئے۔ اب اس میں ہلدی ڈال کر پانچ سیکنڈ تک چلائیے۔ گاجر ،گوبھی، مٹر ،آلو اور نمک ڈال کر پانچ منٹ تک بھونیے۔ ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس منٹ کے لیے رکھ دیجئے۔ دس منٹ بعد اس میں ہری مرچ پسی ہوئی ،کھٹائی، لال مرچ اور ادرک ڈال کر اچھی طرح چمچہ چلائیے۔ پھر ڈھک کر دس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ اس کے بعد اس میں گرم مصالا اور ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں ۔ بھاجی تیار ہے۔ ہرا دھنیا کتر کر اوپر چھڑک دیں۔

More From Cabbage - مزید