Burmi Biryani Tips in Urdu - Burmi Biryani Totkay

برمی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Burmi Biryani Recipe In Urdu

ایک گہری کڑاہی میں آدھا کپ گھی گرم کر کے پیاز فرائی کر لیں اور جب وہ سنہری ہوجائیں تو آدھی مقدار میں پیاز نکال لیں
لہسن، ادرک کا پیسٹ اور چکن ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ چکن نرم ہوجائے
اب چکن میں گرم مصالحہ، دہی، آدھا چائے کا چمچ ہلدی، سرخ مرچیں اور نمک شامل کرکے پین کو ڈھک دیں تاکہ چکن اچھی طرح پک جائے
ایک اور پین میں پانی اور بقایا ہلدی مکس کر کے اس میں چاول ابال لیں اور اس دوران چکن میں ابلی ہوئی اسپاگیٹی، ہرا دھنیا، ہری مرچیں، پودینے کے پتے، آلو بخارا اور ٹماٹر بھی شامل کر کے چولھا بند کردیں
جب چاول ایک کنی رہ جائیں توا س کی تین تہیں چکن مصالحے کے اوپر ڈال کر کرش کئے ہوئے پیاز چاروں طرف پھیلا دیں
چاولوں پر کیوڑے کے چند قطرے، سرخ سبز رنگ اور آدھا کپ پگھلا ہوا گھی ڈال کر دم پر رکھ دیں
بریانی تیار ہوجائے تو گرم گرم سرو کریں

More From Biryani Aur Pulao - مزید