Butter Biscuit Tips in Urdu - Butter Biscuit Totkay

بٹر بسکٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Butter Biscuit Recipe In Urdu

اشیاء:
میدہ ایک پاؤ
مکھن ڈیڑھ پاؤ
نمک چمچ(چائے کا )
بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
میدے کو چھان کر اس میں مکھن ،نمک اور بیکنگ پاؤڈر ملائیں اور تھوڑا تھوڑا پانی ڈالکر حسب ضرورت گوندھ کر سخت پیڑا بنائیں۔ پھر اس کے دو پیڑے کر کے قدرے گھی لگا کر بیلیں اور چوتھائی انچ موٹی روٹی بنائی۔ ہموار ہونی چاہئے۔ اب ایک گول ٹین کے ڈھکنے سے یا سانچے سے روٹی کے بسکٹ بنائیں۔ جو میدہ بچ رہے اس کو بھی روٹی بیل کر اسکے بسکٹ کاٹ لیں۔ اب اگر تجار (اوون کا تعم البدل ) میں پکانا ہیں تو ٹین کے پتر یا ٹرے میں قدرے چھڑک دیں برابر بسکٹ لگا دیں ا ور ہلکی آنچ پر تجار رکھ کر بسکٹوں کو پکائیں اور بادامی رنگ پر نکال لیں۔ اگر بجلی کے اوون میں پکانا ہے تو پہلے اوون کو 350ڈگری فارن ہائیٹ پر گرم کر لیں بسکٹ اندر رکھیں اور پکائیں۔

More From Baked Dishs - مزید