But Letter Cake Tips in Urdu - But Letter Cake Totkay

بٹر کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

But Letter Cake Recipe In Urdu

اشیاء:
مکھن ایک کپ
پھینٹنے ہوئے انڈے چار عدد
بیکنگ پاؤڈر ایک چمچ
آئسنگ شوگر 350گرام
سفوف چینی ایک کپ
میدہ ڈیڑھ کپ
چاکلیٹ دو کپ
ونیلا ایسنس چند قطرے
ترکیب:
پسی ہوئی چینی اور پون کپ مکھن کو اچھی طرح ملائیں ۔ پھر انڈوں کو ان میں شامل کر کے اچھی طرح پھینٹیں ۔ اب اس میں آدھا کپ چاکلیٹ اچھی طرح ملائیں ۔ اس میں میدہ بیکنگ پاؤڈر ملا کر یکجان کر لیں۔ اب اسے سانچے میں ڈال کر اوون میں رکھ دیں ۔ پکنے پر اسے نکال لیں اور ٹھنڈا کر یں۔ کیک کو تین برابر حصوں میں کاٹ لیں اور دو حصوں پر چاکلیٹ کی تہہ جما ئیں اور تیسرے حصے کو ان کے اوپرر کھ دیں۔ اب کیک کی اوپر سطع پر سرنج کے ذریعے آئسنگ شوگر باقی ماندہ جاکلیٹ اور ونیلا ائسنس بھر کو حسب پسند ڈایزئن بنائیں۔ کیک کے سائیڈوں پر بھی چاکلیٹ کی ہلکی ہلکی تہہ جمائی جاسکتی ہے۔

More From Baked Dishs - مزید