Vampo Omelette Tips in Urdu - Vampo Omelette Totkay - Tip No. 1173

Urdu Totkay Vampo Omelette مکھن آملیٹ (Tip No. 1173) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Vampo Omelette Recipe In Urdu

مکھن آملیٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1173

اجزا:
مکھن دو چمچے
سویا سوس دو چمچے
نمک دو چمچے
کوکنگ آئل چھ چمچے
ہری پیاز تین عدد
انڈے چھ سات عدد
کالی مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
انڈوں کو پیالے میں توڑ کر دس منٹ پھینٹیں ہری پیاز باریک کاٹ لیں۔ فرائی پین میں کوکنگ آئل گرم کریں پین کو دستے سے پکڑ کر ذرا اوپر اٹھائیں تاکہ آئل پیندے میں ہر طرف پھیل جائے ۔ انڈوں کا 1/3حصہ پین میں ڈالیں۔ فرائی پین کو آنچ سے ہٹا لیں تاکہ انڈے سیٹ ہو جائیں انڈوں کا اوپر کا کچھ ابھی سیال حالت میں ہو تو انڈوں کو ہلائیں اور ایک تہائی ہرا پیاز چھڑ ک دیں۔ انڈوں کا ایک ٹکڑا فش سلائس کی مدد سے خالی گرم ڈش میں رکھ دیں۔ ایک چمچہ کوکنگ آئل اور آدھا چمچہ مکھن فرائی پین میں ڈالیں بقایا انڈوں کے حصے کے ساتھ پہلے والا عمل دہر ائیں۔سیٹ ہونے لگیں تو اوپر ہرے پیاز اور کالی مرچیں چھڑک دیں اور فش سلائس کی مدد سے آملیٹ کے پہلے حصے کے اوپر پلیٹ میں جما دیں۔ پھر سویا سوس تیز آگ پر چند سیکنڈ ابالیں اور ڈش میں پڑا آملیٹوں کے اوپر چھڑک دیں۔

More From Eggs