Butterscotch Ice Cream Tips in Urdu - Butterscotch Ice Cream Totkay - Tip No. 2412

Urdu Totkay Butterscotch Ice Cream بٹر سکاچ آئس کریم (Tip No. 2412) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Homemade Icecream in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Butterscotch Ice Cream Recipe In Urdu

بٹر سکاچ آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2412

اشیاء:
پیکڈ ڈارک براؤن شوگر ایک کپ
ڈارک کارن سیرپ کپ
مکمل دودھ تین کپ
ایواپر ٹیڈ ملک ایک کین
ایسنس ونیلا ایک ٹی سپون
کارن سٹارچ ایک ٹیبل سپون
نمک ٹی سپون
انڈے دو عدد
پھینٹی ہوئی کریم ایک کپ
ترکیب:
درمیانے سائز کے سوس پین میں براؤن شوگر اور کارن سٹارچ ملا دیں۔ اس کے بعد کارن سیرپ ، نمک اور مکمل دودھ بھی ملا دیں۔ درمیانے درجے کی آنچ پر اتنا پکائیں کہ براؤن شوگر پگھل جائے اور آمیزہ ابلنے لگے۔ ایک طرف رکھ دیں۔ ایک چھوٹے پیالے میں انڈے پھینٹیں اور گرائنڈ کر لیں۔ تقریباًایک کپ گرم دودھ کا مکسچر انڈوں میں ملا ئیں اور انڈوں کے مکسچر کو بقیہ گرم دودھ کے مکسچر میں ملا دیں۔ پکائیں اور چمچ چلائیں یہاں تک کہ مواد ہلکا گاڑھا ہو جائے تقریباًدو منٹ پکائیں۔ ایوا پر ٹیڈ ملک ڈال دیں پھینٹی ہوئی کریم اور ونیلا بھی۔ کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کر یں۔ آئس کریم کنستر میں ڈال کر آئس کر یم میکر میں فریز کر لیں۔

More From Homemade Icecream