Calorie Counter Ice Cream Tips in Urdu - Calorie Counter Ice Cream Totkay

کیلوری کاؤنٹرآئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Calorie Counter Ice Cream Recipe In Urdu

اشیاء: (پیسے کی بچت اور اضافی حراروں کے لئے دودھ نان فیٹ ملک پاؤڈر سے بنائیں) چینی کپ نمک 8/1ٹی سپون لائٹ کارن سیرپ کپ ونیلا ایکسٹریکٹ ایک ٹیبل سپون کارن سٹارچ دو ٹیبل سپون بغیر بالائی کا دودھ یا نان فیٹ ملک پانچ کپ انڈے دو عدد ترکیب: درمیانہ سائز کے سوس پین میں چینی، کارن سٹارچ اور نمک ملائیں ۔ ہلاتے ہوئے آہستہ آہستہ دودھ اور کارن سیرپ ملائیں۔ دھیمی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے۔ اتار کر ایک طرف رکھ دیں ۔ کسی چھوٹے برتن میں انڈے پھینٹیں اور گرم دودھ کا آمیزہ ایک کپ انڈوں میں ڈال دیں۔ بقیہ انڈوں کا آمیزہ دودھ میں ملا دیں۔ دھیمی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ بلبلے اٹھنے لگیں۔ کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کریں۔آئس کریم کنستر میں ڈال کر جما لیں۔

More From Homemade Icecream - مزید