Canadian Cutlets Tips in Urdu - Canadian Cutlets Totkay - Tip No. 630

Urdu Totkay Canadian Cutlets کینیڈین کٹلس (Tip No. 630) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Canadian Cutlets Recipe In Urdu

کینیڈین کٹلس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 630


اجزاء:
چھوٹے گوشت کا قیمہ 500گرام
ڈبل روٹی 4 سلائس
انڈے دو عد د
پسی ہوئی سیاہ مرچیں حسب ذائقہ
مکھن حسب ضرورت
پیاز 100گرام
ٹماٹر 100گرام
سفید زیرہ آ دھ چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
طریقہ:
ڈبل روٹی کے دو سلائس باریک پیس کر چورابنالیں ۔انڈے ایک پیالی میں پھینٹ کر الگ رکھ لیں ۔پیاز چھیل کر کتر لیں۔
قیمے کو ایک برتن میں ڈال کر ٹماٹر ،نمک، سفید زیرہ ،سیاہ مر چیں مکھن اور کترا ہوا پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر چولہے پر رکھیں اور
قیمے کو اپنے ہی پانی میں پکنے دیں اور بھون کر آگ سے اتار لیں ۔ڈبل روٹی کے دو سلائس پانی میں بھگو کر نرم کریں اور
نچوڑکر قیمے میں ملا دیں ۔اسکی ٹکیاں بنائیں اور انڈے میں پھیر پھیر کر ڈبل روٹی کے خشک چورے میں دبا کر رکھتے جائیں۔
جب تمام ٹکیاں تیار ہو جائیں تو فرائی پان میں مکھن گرم کر کے تل لیں اور ڈش میں نکال کر ارد گرد ٹماٹر کے قتلے سجا دیں ۔
مزیدار کٹلس تیار ہیں ۔

More From Cutlus Aue Kebab