Gajar Daal Tips in Urdu - Gajar Daal Totkay - Tip No. 1427

Urdu Totkay Gajar Daal گاجر دال (Tip No. 1427) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chana Daal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gajar Daal Recipe In Urdu

گاجر دال کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1427

اشیاء:
چنا دال پون کپ
گاجریں تین سے چار عدد میڈیم
پیاز دو عدد میڈیم سائز
ادرک ایک عدد موٹی والی
لہسن چار سے پانچ عدد پو تھیاں
ٹماٹر دو عدد میڈیم سائز
دھنیے کی پتیاں تازہ کپ
تیل ٹیبل سپون
تیز پتا ایک عدد
زیرہ ایک ٹیبل سپون
پسی مرچ سرخ ایک ٹیبل سپون
پسا ہوا دھنیا ٹیبل سپون
ہلدی ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔چنے کی دال کو اچھی طرح سے صاف کر لیں ، صاف کر نے کے بعد پانی سے دھو لیں ، دھونے کے بعد دوکپ پانی میں اس دال کو ایک گھنٹے سے دو گھنٹے تک بھگود یں، خشک ہونے کے لئے ایک طرف رکھ دیں ۔
2۔گاجریں اچھی طرح سے چھیل لیں ، اس کے بعد ان کو دھو لیں ، دھونے کے بعد ایک سینٹی میٹر کے برابر ٹکڑے بنا لیں۔ پیا ز کو اچھی طرح سے چھیل لیں اور اس کے ساتھ ہی ادرک لہسن کو بھی اچھی طرح سے چھیل لیں۔ ٹماٹروں کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد اچھی طرح سے ٹکڑے بنا لیں۔ پودینے کی پیتاں اچھی طرح سے صاف کر لیں، صاف کرنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعداچھی طرح سے پتیاں بنا لیں۔
3۔فرائی پین میں تیل ڈال دیں، تیل کو گرم کرنے کے بعد اس میں تیز پتہ، زیرہ ڈال دیں ۔ ان دونوں کو اچھی طرح سے فرائی کر یں اور اچھی طرح پکائیں۔ اب اس میں کتری ہوئی پیاز ڈالیں ۔پیاز ڈالنے کے بد سوس پین کو اچھی طرح بند کر دیں ۔ ابند کرنے کے بعد میڈیم حرارت پر پیاز کو اچھی طرح پکائیں ۔ اور پیاز کو براؤن کر لیں۔اب اس میں پسا ہو ا ادرک اور کتری ہوئی لہسن ڈال دیں اور ان کو آدھے منٹ تک فرائی کر یں۔
4۔ا ب حرارت کو ہلکی کر دیں اور سوس پین میں پسی ہوا دھنیا،پسی ہوئی ہلدی ڈال دیں اور اس کو اچھی طرح مکس کر یں اب اس میں ٹماٹروں کا گودا اور تھوڑا سا پانی ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں اب تین منٹ سے چار منٹ تک اچھی طرح پکائیں اور آہستہ آہستہ ہلا ئیں۔
5۔پکانے کے بعد اس میں بھیگی چنے کے دال اور گاجروں کے ٹکڑوں کو ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں اب اس میں ایک کپ پانی ڈال دیں اور نمک حسب ذائقہ ڈالیں۔
6۔اب اس آمیزے کو زیادہ حرارت پر پکائیں اور ابال لیں۔ اب حرارت کم کر کے دال کو اچھی طرح سے پکائیں جب تک دال اچھی طرح نہ پک جائے تو آگ بند نہ کر یں اب اس میں مصالحہ ڈال دیں ۔
7۔اب اس گاجر دال مال کو اچھی طرح سبز دھنیے سے سجا دیں تھوڑی سی پتیاں اس ڈش کے اوپر چھڑک دیں، گرما گرم گاجر دال مال تیا ر ہے۔
غذائیت:
کیلوریز(حرارے) 105
پروٹین 2.8
چکنائی 4.6
کاربو ہائیڈریٹس 14.0
فائبر ز(ریشے) 1.1

More From Chana Daal