Gajar Ka Murabba Tips in Urdu - Gajar Ka Murabba Totkay

گاجر کا مربہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Gajar Ka Murabba Recipe In Urdu


اشیاء:۔
گاجریں ایک کلو گرام
چینی ڈیڑھ کلو گرام
الائچی سبز پندرہ عدد
روح کیوڑا ایک چھٹانک
ترکیب:۔
درمیانے سائز کی سرخ تازہ گاجریں دھو کر چھیل لیں۔ گاجروں کی پھانکیں کر کے درمیانہ سخت حصہ نکال دیں۔ دو لیٹر پانی میں گاجریں دو تین منٹ پکا کر اتار لیں۔ ایک اور پتیلی میں چینی ڈالیں۔ اس میں گاجریں ڈال کر تین گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ اب پتیلی چولہے پر رکھ دیںآ نچ ہلکی رہے۔ چاشنی تیار ہو جائے اور گاجریں گل جائیں تو کیوڑہ اور الائچی دانے بھی ڈال دیں۔ چند منٹ اور پکا کر مربہ اتار لیں۔ ٹھنڈا کر کے مرتبان میں محفوظ کر لیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید