Gajar Pizza Tips in Urdu - Gajar Pizza Totkay - Tip No. 1536

Urdu Totkay Gajar Pizza گاجر پیزا (Tip No. 1536) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gajar Pizza Recipe In Urdu

گاجر پیزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1536

اشیاء:
گاجر 90گرام
ہری پیاز تین عدد
نمک دو چمچ
سی سیم آئل ایک چمچ
خمیر دو چمچ
سبز مرچ دو عدد
انڈے دو عدد
اجینو موتو آدھا چمچ
چینی ایک چمچ
میدہ چھ اونس
سر خ مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
تین چمچ تیل گرم کر یں۔ اس میں گاجر اور پیاز ڈال کر بھونیں ۔ جب ہلکے گل جائیں تو اتار لیں اور اجینو موتو، نمک، چینی، باریک کٹی ہوئی سبز مرچیں اور سر خ مرچیں ڈال کر پکائیں گل جائیں تو اتار لیں اور انڈے ملا دیں۔ خمیر کو پانی میں بھگو کر رکھیں جب پھول جائے تو نکال لیں اور میدہ ملا کر گوندھ لیں اور روٹی بنا لیں۔ اسی روٹی کے اوپر گاجر والا آمیزہ ڈا لیں اور اوون میں رکھ دیں ۔ تیار ہونے پر نکال لیں ۔

More From Baked Dishs