Carjet Aur Akhrot Ki Bread Tips in Urdu - Carjet Aur Akhrot Ki Bread Totkay - Tip No. 994

Urdu Totkay Carjet Aur Akhrot Ki Bread کارجیٹ اور اخروٹ کی بریڈ (Tip No. 994) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Carjet Aur Akhrot Ki Bread Recipe In Urdu

کارجیٹ اور اخروٹ کی بریڈ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 994

اشیاء:
انڈے 3عدد
شکر آدھاکپ
سن فلاور اآئل چوتھائی (کپ کا چوتھا حصہ)
آٹا ڈیڑھ کپ
بیکنگ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
میٹھا سوڈا 1چائے کا چمچ
دار چینی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
گرم مسالہ آدھا چائے کا چمچ
الائچی دانے ڈیڑھ چائے کا چمچ
کارجیٹ 1کپ باریک کتری ہوئی
اخروٹ ایک چوتھائی (کپ کا چوتھا حصہ)
سورج مکھی کے بیج ایک چوتھائی(کپ کا چوتھاحصہ)
ترکیب:
1۔اوون کوF ْ350 پر گرم کر لیں ۔ ڈبل روٹی کے ٹن میں بیکنگ پیپر لگائیں ۔
2۔انڈے اور چینی کو اکٹھا پھینٹیں پھر اس میں تیل شامل کریں۔
3۔ایک پیالے میں آٹا ،بیکنگ پاؤڈر، میٹھا سوڈا، گرم مسالہ اور دار چینی مکس کریں۔
4۔سورج مکھی کے بیجوں کے علاوہ تمام اجزاء انڈے کے مکسچر میں ڈال کر ا چھی طرح مکس کر لیں۔
5۔چمچ کے مدد سے سارے آمیزے کو تیل لگے ٹن میں ڈالیں اور سطح ہموار کر دیں۔اوپر سے سورج مکھی کے بیج چھڑک دیں ۔
6۔ایک گھنٹہ تک بیک کریں ۔لکڑی کی سلائی کوبریڈ کے اندر تک لے جائیں اگر خشک باہر نکل آئے تو بریڈتیار ہے نکالیں اور سلائس بنا کر پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 3073کیلوریز
چکنائی 201.98گرام
جاذب چکنائی 26.43گرام
کولیسٹرول 654.5ملی گرام
فائبر 28.62گرام

More From Baked Dishs