Champ Doodh Kay Sath Tips in Urdu - Champ Doodh Kay Sath Totkay - Tip No. 2894

Urdu Totkay Champ Doodh Kay Sath چانپ دودھ کے ساتھ (Tip No. 2894) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Champ Doodh Kay Sath Recipe In Urdu

چانپ دودھ کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2894

اشیاء:
چانپ 8عدد
دودھ دو پیالی
بیسن آدھی پیالی
دہی آدھی پیالی
سرخ مرچ ڈیڑھ ٹی اسپون
سونٹھ ایک ٹی اسپون
سونف(ثابت) ایک ٹی اسپون
دار چینی آدھ انچ کا ٹکڑا
بڑی الائچی تین عدد
لونگ چار عدد
کالی مرچ چھ عدد
تیز پات آدھا پتہ
جاوتری ایک پتی
زیرہ ایک ٹی اسپون
گھی حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
چانپوں کو اچھی طرح دھو لیں۔بیسن کو چھانلیں۔ دہی کو خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔ دودھ کو جوش دیں۔ ایک صاف ململ کے کپڑے میں سونف، دار چینی، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی،لونگ ، سیاہ مرچ، تیز پات اور جاوتری رکھ کر پوٹلی بنالی جائے۔ ایک دیگچی میں چانپ ، سونٹھ، زیرہ، لہسن، دہی، سرخ مرچ، مصالحوں کی پوٹلی اور دودھ تقریباً آدھا ہو جائے تو تھوڑا سا نمک ڈال دیں۔ چانپ گل جائیں اور دودھ خشک ہو جائے تو آنچ پر سے اتار لیں اور چانپوں کو ٹھنڈا کرنے کے لئے کسی پلیٹ میں پھیلا کر رکھ دیں۔ بیسن میں باقی کی سرخ مرچ، نمک، دہی اور حسب ضرورت پانی ملا کر پھلکیوں کے بیسن جیسا پتلا گھول لیں۔ فرائی پین میں گھی ڈال کر آنچ پر رکھ دیں۔ جب گھی گرم ہو جائے تو ایک چانپ کو بیسن میں ڈبو کر گھی میں ڈال دیں۔ چانپ ایک طرف سے بادامی ہو جائے تو پلٹ دیں۔ دوسری طرف سے بادامی ہو جائے تو کسی صاف کاغذ پر اتار لیں تاکہ فاضل گھی کا غذ میں جذب ہو جائے۔ اسی طرح تمام چانپ تل لی جائیں۔ نہایت لذیذ اور عمدہ تیار ہوں گی۔

More From Gosht Aur Beef