Chanay Ki Mazedar Chaat Tips in Urdu - Chanay Ki Mazedar Chaat Totkay - Tip No. 1356

Urdu Totkay Chanay Ki Mazedar Chaat چنے کی مزیدار چاٹ (Tip No. 1356) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chanay Ki Mazedar Chaat Recipe In Urdu

چنے کی مزیدار چاٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1356

اشیاء:
سفید چنے ایک پاؤ
پیاز ایک گٹھی
سرخ مر چ حسب ضرورت
ثابت دھنیا ایک چمچ
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
سفید زیرہ ایک چمچ
املی آدھ پاؤ
چینی یا گڑ ایک چھٹانک
نمک حسب ضرورت
میٹھا سوڈا ایک چمچ(چھوٹا)
سیاہ مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
سب سے پہلے چنے میں ایک چائے کا چمچ سوڈا اور پانی ڈال کر رات بھر کے لئے رکھ دیں ۔ صبح کے وقت دو تین بار پانی سے دھو کر ابال لیں۔ اور اچھی طرح گلا لیں اور اس کے بعد چٹنی تیا ر کر لیں۔ املی دھو کر دو پیالی پانی میں بھگو دیں اور پھر مل کر چھان لیں۔ اس میں ادرک، نمک ،مرچ ،دھنیا ،سیاہ مرچ، زیرہ، گڑیا، چینی اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اسے چولہے پر چڑھا دیں۔ چینی اتنی ڈالیں کہ چٹنی کھٹی میٹھی ہو جائے۔ کچھ دیر چٹنی کو ہلائیں ۔ جب ذرا گاڑھی ہو جائے تو اتار لیں ۔ خیال رہے کہ زیادہ خشک نہ ہونے پائے مزیدار چاٹ تیار ہے۔ مزے سے یہ لطف چاٹ تناول فرمائیں۔

More From Chaat