Chinda Kala Bengali Mithai Tips in Urdu - Chinda Kala Bengali Mithai Totkay - Tip No. 815

Urdu Totkay Chinda Kala Bengali Mithai (چندرکلا) بنگالی مٹھائی (Tip No. 815) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bangla Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinda Kala Bengali Mithai Recipe In Urdu

(چندرکلا) بنگالی مٹھائی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 815


اجزاء:
میدہ آدھ کلو
گھی نوے گرام
کھویا دوسو پچاس گرام
پستہ چھ گرام
الائچی ساٹھ گرام
کلونچی ساٹھ گرام
گری گولاآدھی ، مصری کے دانے ،کشمش کیسرحسب ضرورت
چینی دوکلو
ترکیب:
سب سے پہلے تمام میوہ جات کو کتر لیں ۔اورکھویا کے اندر مصری کے دانے تمام کتراہوا میوہ جات ڈال کر خوب ملا لیں ۔یہاں تک تمام اشیایک جان ہو جائیں پھر میدہ میں ۹۰ گرام گھی ڈال کر حل کر لو۔اور کیسرکو پانی میں گھول کر اسمیں ملا دو۔کیسر ڈالنے کے بعد خوب متھ لو۔یہاں تک کہ اس میں کیسر اچھی طرح مل جائے ۔پھر اس قوام کی ٹکیاں بنالو۔اور چپکے بیسن پر بیل لو ۔ بیلنے کے بعد ایک ٹکیہ رکھ دو ۔پھر اس کے کنارے موڑدو ۔اور گھی میں تل لو ۔پھر دوکلو چینی کے قوام میں ڈال دو اور نکال کر سوکھنے دو ۔بس چند رکلا تیار ہے چاہیں تو اوپر چاندی کے ورق لگائیں۔

More From Bangla Food