Sabaz Chany Aur Gosht Ki Biryani Tips in Urdu - Sabaz Chany Aur Gosht Ki Biryani Totkay

سبز چنے اور گوشت کی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Sabaz Chany Aur Gosht Ki Biryani Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت ڈیڑھ کلو
گھی ڈیڑھ پاؤ
بڑی الائچی دو تولہ
پیاز ایک پاؤ
دہی ایک پاؤ
دودھ آدھا کلو
سبز چنا آدھا پاؤ
چاول ڈیڑھ کلو
لونگ دو تولہ
زعفران دو ماشہ
ادرک دو تولہ
نمک حسب ذائقہ
زیرہ دو تولہ
ترکیب:
گوشت کی بوٹیوں پر نمک ملا ہوا عرق اور ادرک ملا کر انہیں ایک طرف رکھ دیجئے۔ کچھ دیر بعد ان پر دہی ملئے۔ پھر چند منٹ بعد آٹھ تولہ چار ماشہ گھی میں پیاز لال کرنے کے بعد اس میں گوشت اور دہی بھونئیے اور اوپر سے دھنئے کا پانی ڈال دیجئے۔ جب یہ پانی خشک ہو جائے تو ابالے ہوئے چنے چاول مع دودھ دیگچے میں گوشت کے اوپر بچھا دیجئے۔ ایک طرف بونٹ کے دانے بھی بچھا کر دیگچے کا منہ آٹے سے بند کر دیجئے اور نرم آنچ پر دم دیجئے۔ پھر اس کے نیچے سے آگ ہٹا دیجئے اور ڈھکنے پر انگارے رکھ دیجئے۔ چند منٹ بعد ڈھکنے پر ایک پتھر رکھ کر کچھ دیر تک دم پر رہنے دیجئے۔ پھر چولہے سے اتار لیجئے۔ جب آگ پتیلے کے نیچے سے ہٹائی جائے تو یہ ضروری ہے کہ اس کے سب طرف آگ ضروری رکھی جائے۔ اور(اگر چاولوں کا رنگ زرد رکھنا ہو تو) آخری مرحلے پر زعفران ڈال دیجئے۔

More From Biryani Aur Pulao - مزید