Chapati Floats Tips in Urdu - Chapati Floats Totkay - Tip No. 1747

Urdu Totkay Chapati Floats چپاتی فلوٹس (Tip No. 1747) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chapati Floats Recipe In Urdu

چپاتی فلوٹس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1747

اجزاء:
فلوٹس کیلئے :
آٹا ایک کپ
نمک چٹکی بھر
ہرا پیاز (چھوٹا) 5۔4 اچھی طرح کٹے ہوئے
ہرا دھنیا 1/3کپ
سوس کیلئے:
چکن کا قیمہ 250گرام
ٹماٹر کی پیوری ایک کپ
پانی ایک کپ
نمک اور کالی مرچ چائے کا چمچ
ٹاپنگ (Topping)کیلئے:
گاڑھا دہی ایک کپ
کھیرا (کٹا ہو ابیجوں کے بغیر) ایک عدد(چھوٹا )
لہسن کی پیسٹ ایک چائے کا چمچ
نمک چٹکی بھر
ترکیب:
فلوٹس:
آٹے میں نمک ملا کر چپاتیوں کی طرح گوندھ لیں۔ پھر اس کے گیندنما پیڑے بنائیں۔ پوڑیوں کی طرح گولائی میں رول(Roll) کر یں اور اس کے بعد احتیاط سے چوکور کاٹ لیں۔ پیاز اور ہرے دھنیے کو آپس میں مکس کر لیں۔ ایک چوکور (آٹا لیکر اُس میں پیاز او ردھنیے کا آمیزہ بھریں اور اس پر ایک اور چوکور (آٹا) رکھ کر کنارے دباتے ہوئے دونوں چوکوروں کو اچھی طرح جوڑ دیں ۔ باقی چوکور (آٹے کے ٹکڑوں ) کو بھی اسی طرح تیار کر لیں۔ پھر ایک بڑے برتن میں کافی پانی ڈالیں اور اس میں فلوٹس (پیاز بھرے آٹے کی چوکوریں ) ڈال کر بوائل کر یں ۔ جب پک جائیں تو ایک سیدھے چمچ کی مدد سے نکال کر پلیٹوں میں رکھ لیں۔
قیمہ سوس:
تمام اجزاء کو اکھٹا بوائل کرنے کے لئے رکھ دیں۔ اتنا پکائیں کہ قیمہ اچھی طرح گل جائے۔
ٹاپنگ :
دہی کو پھینٹ کر اس میں کھیرا، لہسن کی پیسٹ اور نمک مکس کر کے ٹاپنگ تیار کر لیں۔
آخر میں قیمہ سوس کو فلوٹس پر ڈالیں ، اُوپر سے دہی کی ٹاپنگ(Topping) کر دیں اور ہرے دھنیے سے گارنش کر کے پیش کر یں۔

More From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha